• news

عمران کا دورہ بیجنگ دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھولے گا: چین

بیجنگ (آئی این پی) چین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کو بہت سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے مزید دروازے کھولے گا، پاکستانی وزیراعظم نے حالیہ دورہ چین میں چینی صدر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں، چینی صدر شی جن پن، وزیراعظم لی کی چیانگ اور وائس چیئرمین وانگ قیشان سے عمران خان کی ملاقات ثمر آور ثابت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ چین کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی، فورم میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور اس کے پرچم بردار منصوبے سی پیک کی افادیت پر بھرپور اظہار خیال کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کی حالیہ دورہ کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ ، چینی وزیراعظم لی کھی چیانگ اور وائس چیئرمین وانگ قیشان سے ملاقاتیں ہوئیں جن کے ثمرات دونوں ممالک کے تعلقات پر مرتب ہوں گے، حالیہ دورہ چین میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے کئی معاہدات پر دستخط کئے گئے ، اس دورہ کے دوران سب سے بڑی پیش رفت آزاد تجارتی معاہدے کی صورت میں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن