عمران خان سمجھیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے سے بے سکونی بڑھے گی: جاوید میانداد
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہاک ہے کہ عمران خان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ملک میں روزی روٹی کے لالے پڑے ہیں معاشی حالات کے باعث پہلے ہی معاشرے میں بے چینی ہے آپ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے قوم کی خدمت نہیں بلکہ بے سکونی میں اضافہ کریں گے جس آدمی کے پاس نوکری نہیں ہوگی وہ کرکٹ پر کیسے توجہ دے گا عبدالحفیظ کار دار ایک ذہین کرکٹر تھے انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ شروع کروائی کیا بیوقوفی کی ریجنل کرکٹ میں سیاسی لوگوں کی مداخلت ختم نہیں ہو سکتی آپ کے پاس کیا گارنٹی ہے کہ وہاں سلیکشن جا عمل شفاف ہوگا سب سے اہم بات ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے لسانی جھگڑوں کو ختم کیا ڈیپارٹمنٹ کرکٹ نے پنجاب کراچی کی نفرت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور یونٹی پیدا کی کرکٹ بورڈ صرف یہ بتا دے کہ اتنے سارے بیروزگار کرکٹرز کو کہاں کھپائیں گے ہونا تو یہ چاہئے کہ تمام برانڈز کو آگے لائیں اور ان سے کرکٹ میںپیسہ لگوائیں عمران خان کو وقت کی نزاکت کا احساس ہونا چاہئے۔