پاکستانی ٖؒفلم ’’پرواز ہے جنون‘‘چین میں بھی ریلیز
لاہور(کلچرل رپورٹر)مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’پرواز ہے جنون ‘‘نے گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے میں چائنا میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔ پروڈیوسر مومنہ درید اور فائر انٹرنیشنل میڈیا کے مسٹر وانگ یی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے تاریخ ساز لمحہ ہے ۔