ہائیکورٹ نے فلم ’’لیجنڈ آف مولاجٹ ‘‘ کا کیس سنسر بورڈ کو بھیج دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘کی نمائش کی اجازت دینے کامعاملہ سنسر بورڈ کو بھجوا دیااور ہدایت کی کہ فلم کے ڈائیلاگ ‘کریکٹراور نام استعمال کرنے کا جائزہ لیںاور قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔ جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت کی ۔