• news

میشا شفیع کے وکلا نے علی ظفر سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کردیا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلے کی ایک اور کڑی گذشتہ روز سامنے آئی جس کے مطابق میشا شفیع کے وکلا نے علی ظفر سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کردیا۔ علی ظفر میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور روپڑے تھے تاہم علی ظفر کے آنسوئوں کا جواب میشا شفیع نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے دیتے ہوئے ان سے عام معافی کا مطالبہ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن