• news

دہشت گردوں سے روابط، پاک ترک ایجوکیشن فائونڈیشن کو کالعدم قرار دیدیا گیا، پابندی عائد

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)حکومت پاکستان نے پاک ترک ایجوکیشن فائوونڈیشن کوکالعدم تنظیم قرار دے کر پاک ترک انٹرنیشنل سی ایجی ایجوکیشن فانڈیشن پر پابندی عائد کردی ، فا ئو نڈیشن کوانسداددہشت گردی ایکٹ کی شق 11 بی کے تحت کالعدم دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان میں پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فا ئونڈیشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاک ترک فا ئونڈیشن کوکالعدم تنظیم قراردے دیا، فانڈیشن کو انسداددہشت گردی ایکٹ کی شق 11 بی کے تحت کالعدم قرار دیاگیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فا ئونڈیشن کادہشت گردوں سے تعلق ہونے کے شواہدملے ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فا ئونڈیشن کو شیڈول 1میں شامل کیاگیا۔جس کے بعد تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان بھر میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاک ترک ایجوکیشن فائونڈیشنکے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے قائم ہیں جن سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن