• news

معیشت تب ٹھیک ہوگی جب مزدور خوشحال ہوگا: شجاعت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معیشت اسی وقت ٹھیک ہو گی جب مزدور خوشحال ہوگا، مزدور کی خوشحالی کیلئے اس کو ہر صورت میں تنخواہ وقت پر دی جائے، ہر محنت کش اور اس کے خاندان کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔ یوم مزدور کے موقع پر بیان میں کہا کہ آج کے دور میں 6، 6ماہ تک تنخواہ نہیں دی جاتی اور ایسا کرنے والوں میں بڑے بڑے ادارے بھی شامل ہیں۔ کہنے کو تو کہتے ہیں کہ پسینہ سوکھنے سے پہلے مزدوری ادا کر دینی چاہئے لیکن ایسا عملی طور پر نہیں ہو رہا جس سے انارکی پیدا ہوتی ہے۔ قانون سازی ہونی چاہئے تاکہ سرکاری و نجی ادارے وقت پر تنخواہ دیں۔ بالخصوص چھوٹے مزدور اور ملازم کو تنخواہ وقت پر اور ہر صورت ملنی چاہئے، چاہے حکمرانوں اور نجی کمپنیوں و اداروں کے مالکان کو اپنا پیٹ کاٹنا پڑے۔

ای پیپر-دی نیشن