• news

غداری کیس، آج سماعت ملتوی کی جائے: مشرف کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر مشرف نے سنگین غداری کیس میں سماعت ملتوی کرنے کیلئے عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ مشرف کے وکیل کی جانب سے درخواست کے ساتھ مشرف کی تازہ تصاویر بھی لگائی گئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ 76 سال کے پرویز مشرف کا علاج جاری ہے۔ بیماری کے باعث وہ سفر نہیں کر سکتے۔ ہمدردی کی بنیاد پر کیس کی آج کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔ آئندہ سماعت رمضان کے بعد رکھی جائے۔ عدالت نے پرویز مشرف کو 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن