بلاول عمران پر تنقید کی بجائے سندھ میں ایڈز کو کنٹرول کریں: فردوس عاشق
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان پر تنقید نہ کریں بلکہ سندھ میں ایڈز کو کنٹرول کریں۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو نااہل ٹولے کے حوالہ نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ حکومت کی مدد کو تیار ہے۔دریں اثناء صوبائی اسمبلی کے سابق رکن کے سابق رکن منور علی گل کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں ایڈز کے شکار جس ڈاکٹر نے معصوم لوگو ں اور بالخصوص بچوں کو انجیکشن لگا کر بیماری منتقل کی ہے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی منور علی گل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائے۔علاوہ ازیں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر اپوزیشن کے ترجمانوں پر بھاری رہی۔ کپتان کے سچ نے اپوزیشن ترجمانوں کو بہت تکلیف پہنچائی۔ نوکری کی زنجیروں سے بندھے ترجمان کب تک سچ کی مخالفت کرینگے۔