• news

پاکستان سے دوسرا سٹرٹیجی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سربراہ اسلامی بنک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ اسلامی ترقیاتی بینک بندر ایم حجاز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سے دوسرا ممبر شپ پارٹنر شپ سٹرٹیجی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیا ایم پی ایس پروگرام ٹیکسٹائل سیکٹر اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے ہوگا۔ دو شعبوں کی معاشی حالت کا جائزہ لینے تکنیکی ٹیم پاکستان میں ہے۔ پاکستان میں بڑی تعداد میں افراد بینک سے لین دین نہیں کرتے۔ پاکستان کو اسلامی شریعہ بینکنگ کا پلان دے رہے ہیں، پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید خطوط پر چلانے کیلئے فنڈنگ کریں گے۔ سامان کو بندرگاہوں تک لیجانے کیلئے مواصلاتی نظام بہتر بنایا جائیگا۔ ماہی گیری سے متعلقہ تمام شعبوں کی ترقی کیلئے فنڈنگ کی جائیگی۔ پاکستان نے توانائی کے 2 نئے منصوبوں میں 65 فیصد تعاون کی درخواست کی ہے۔ آئی ڈی بی 52 ملکوں میں معاشی ترقی کے منصوبے چلا رہا ہے۔ پاکستان کو سپورٹ فنڈ کی مد میں فنڈنگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ڈی بی میں سپورٹ فنڈ کی مد میں فنڈنگ کا کوئی نظام نہیں۔ پاکستان سے معاشی تعاون کی حجم 12 ارب ڈالر جبکہ دیگر 51 ممالک سے 143 ارب ڈالر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن