پیراگون سکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 16 مئی کو پیشی
لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میںمزید 14 کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے کیس کی سماعت کی۔ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو گذشتہ روز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 16 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ خواجہ برادران پر پیراگون ہائوسنگ سکینڈل میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔