• news

نیب کراچی نے بابر غوری کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب کراچی نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ نیب کراچی نے بابر غوری کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر درخواست موصول ہوئی تھی بابر غوری کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔ بابر غوری نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں 981 خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں خلاف ضابطہ بھرتیاں 2008ء سے 2003ء تک کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن