پاکستان امریکہ مذاکرات، باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ملکر اقدامات پراتفاق
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاک امریکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹس (ٹیفا) پر مذاکرات کا دسواں دور اسلام آباد مامور وزارت تجارت اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری تجارت نے کی۔ وفد میں وزارت خارجہ زراعت، خوراک اوردیگر وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔ امریکی وفد کی سربراہی امریکی ڈپٹی معاون تجارت نے کی۔ وفد میں وزارت خارجہ کے حکام بھی شریک ہوئے مذاکرات میں پاکستان اور امریکہ نے باہمی تجارت بڑھانے اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ملکر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک امریکہ تجارتی حجم 6 ارب 64 کروڑ ڈالر ہے گزشتہ سال دوطرفہ باہمی تجارت میں چار فیصد اضافہ ہوا باہمی تجارت کے فروغ سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی کا معاملہ اٹھایا گیا پاکستان میں لیبر رائٹس ، خواتین کی معاشی خود مختاری، کاپی رائٹس پر بات چیت کی گئی۔ مذاکرات میں پاکستان کے ٹیکس کے نظام پر امریکی وفد کو بریفنگ دی گئی جی ایس پس پلس سے متعلق اقدامات اور زرعی مصنوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔