سکیورٹی خدشات‘ شاہ محمود نے سری لنکا مالدیپ کا دورہ منسوخ کر دیا
اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ سری لنکا اور مالدیپ منسوخ کر دیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ سری لنکا سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث شاہ محمود قریشی کے دورہ سری لنکا کے لئے سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل سکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کاسری لنکا سے قبل مالدیپ کا ہونے والا دورہ بھی منسوخ کر دیا گیا ۔ دورہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ۔ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی اداروں کی جانب سے دورے کے لئے کلیئرنس نہیں ملی۔ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا اور مالدیپ کی حکومتوں کی دعوت پر دورہ کرنا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا ۔