دفعہ 370 کے ساتھ چھیڑچھاڑ نئی دہلی کے ساتھ رشتہ ختم کر سکتی ہے: محبوبہ مفتی
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر دفعہ 370کیساتھ کوئی چھیڑچھاڑ کی گئی تو ریاست اور نئی دہلی کے درمیان رشتوں کو شدید دھچکا لگے گا۔محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت کے دوران ریاست کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ 370کے ساتھ چھیڑ خانی کا سلسلہ شروع کیا گیاہے جسکے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کا مارکس کارڈ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اپنے دور اقتدار کے دوران ہر شعبے میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 3برسوں سے جو انسانی خون کی ارزانی ہوئی اسی کے نتیجے میں یہاں پارلیمانی انتخابات میں حق رائے دہی کی شرح انتہائی کم رہی۔