اپریل میں مہنگائی کی شرح 8.82 فیصد رہی، ادارہ شماریات
لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد رہی سبزیاں، پھل، دالیں، گھی اور گوشت کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں تعلیم اور علاج بھی مہنگا ہو گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں گزشتہ سال اپریل میں یہ شرح 3.7 فیصد تھی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران مجموعی طور پر مہنگائی کی اوسط شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اس عرصے میں 3.7 فیصد تھی۔ اپریل کے رواں ماہ تازہ پھلوں کی قیمت میں 24 فیصد اور تازہ سبزیوں کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا چکن 10 اور آلو 6 فیصد مہنگے ہو گئے۔