• news

حوثی باغیوں نے 3719 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: یمنی فوج کا الزام

عدن(اے پی پی) یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کی سرکاری سیکورٹی فورسز نے حوثی باغیوں پر 3719 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس دوران دسمبر سے اب تک 140 شہریوں کی موت ہوچکی ہے۔ یمن نی قومی فوج کے ترجمان عبد معاذلی نے شمالی صوبہ مارب میں پریس کانفرنس میں کہا 18 دسمبر 2018ء کے بعد صوبہ حدیدہ میں حوثی باغیوں نے 3719 بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔معاذلی نے کہا کہ اس دوران 140 شہری مارے گئے اور 811 زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یمن گزشتہ کئی برس سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن