• news

اوکاڑہ: عطائی کے غلط انجکشن لگانے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق، والدین غم نے نڈھال

اوکاڑہ(نامہ نگار) عطائی کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر6/4Lاوکاڑہ کے خادم کا 13سالہ بیٹے کو کلینک پر لایا گیا۔ ہیلتھ ورکر نے انجکشن لگایا جس سے بیٹے کی حالت خراب ہونے لگی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا مگر 13سالہ اعظم راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اعظم کی اچانک موت پر اس کے والدین غم سے نڈھال ہوگئے ۔

ای پیپر-دی نیشن