طیبہ تشدد کیس ، راجہ خرم اور ماہین ظفر کی سزا معطلی کی استدعا مسترد
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کے مرکزی ملزمان راجہ خرم اور ماہین ظفر کی سزا معطلی کی استدعا مسترد کر دی جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو بینچ کے رکن فاضل جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاکہ کیس کا ریکارڈ آ چکا ہے، اب سزا معطل نہیں کرینگے، سزا ختم ہوگی یا برقرار رہے گی۔