اسامہ کیخلاف ایبٹ آباد آپریشن، فوجیوں نے دستی بم سے کوٹھی کا گیٹ توڑا: ہمسایہ
اسلام آباد (بی بی سی) 8 برس قبل جب دو مئی 2011ء کو امریکی خصوصی افواج کے ایک دستے نے ایبٹ آباد میں دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن، ان کے قریبی ساتھی ابواحمد الکویتی اور دیگر تین افراد کیخلاف رات گئے کارروائی کی تو اس وقت زین بابا اپنے گھر کے برآمد میں سو رہے تھے۔ہمسائیوں کے مطابق فوجیوں نے دستی بم سے کوٹھی کا گیٹ توڑا۔نوے سال سے زیادہ عمر والے محمد زین ایبٹ آباد کے علاقے بلال ٹائون میں گزشتہ چھ دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں اور زین بابا کے نام سے معروف ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے زین بابا نے بتایا میں اس رات معمول کی طرح اپنے گھر کے برآمدے میں سویا ہوا تھا جب یہ واقعہ ہوا۔