• news

ڈسٹرکٹ بار لودھراں کے ممبرمہر یاسین کا اغوا کے بعد قتل

لودھراں (آ ئی این پی)پنجاب کے ضلع لودھراں میں ڈسٹرکٹ بار کے وکیل کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا،پولیس نے 8 افراد کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ڈسٹرکٹ بار لودھراں کے رکن مہر محمد یاسین ایڈووکیٹ جمعرات کو اپنی بھتیجی 10 سالہ شبانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ بلوچاں پھاٹک کے قریب 8مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا،وکیل مہر محمد کی تشدد زدہ نعش جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ایک خالی پلاٹ سے ملی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن