• news

کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی ، بھارتی حکومت نے خصوصی ٹربیونل قائم کر دیا

نئی دہلی(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس چندر شیکھر کی سربراہی میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ ( وائی)کیخلاف ایک خصوصی ٹربیونل قائم کر دیا ہے۔ خصوصی ٹربیونل جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کریگا۔غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک ٹربیونل مقدمے کی پہلی سماعت 30 مئی 2019 سہ پہر تین بجے نئی دہلی ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر26 میں کرے گا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹس میں کیا گیا ہے کہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک گروپ ا یک با اختیار فرد کی وساطت سے جواب جمع کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن