نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے جاوید غنی اور نوشین امجد کے نام سامنے آ گئے
کراچی (سیدشعیب شاہ ) وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان کو عہدے سے مدت ملامت مکمل ہونے سے پہلے ہٹا دیا گیا، معتبر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی چیئرمین شپ کیلئے متوقع طور پر کسٹمز سے تعلق رکھنے والے جاوید غنی اور آئی آر ایس کی نوشین امجد کے نام سرفہرست ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانزیب خان کو سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج کیلئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی نئی ٹیم میں طارق باجوہ اور جہانزیب خان موزوع نہیں تھے، ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنی منتخب کردہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا مطالبہ کیا یہی وجہ تھی کے اسد عمر کیاستعفے کے وقت ہی گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔