نوازشریف کو ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ڈاکٹروں نے بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا۔ حکومت بتائے کس نے این آر او مانگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء بتائیں اتنے بھاری قرضے کیوں لے رہے ہیں۔ مہنگائی میں کیوں اضافہ ہوا۔ چور چور کا شور مچانے کی بجائے سوالات کا جواب دیں۔ آپ سے کارکردگی نہیں دکھائی جا رہی تو الزامات مت لگائیں۔