• news

مسلم لیگ ن کی تنظیم نو، ہارڈ لائنرز کو اہم عہدے، شاہد خاقان نائب صدر مقرر

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اعلی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو کر دی ہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سینئر نائب صدر اور احسن اقبال کو سیکریٹری جنرل بنا دیا ہے 16نائب صدور ہوں گے مریم نواز مسلم لیگ((ن) کی نائب صدر بنا دی گئی ہیں بیلغ الرحمنٰ اور عطا اللہ تارڑ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہوں گے محمد اسحق ڈار بدستور مسلم لیگ (ن) بین الاقوامی شاخ کے سربراہ ہوں گے شاہد خاقان عباسی سینارٹی لسٹ میں دیگر سینئر نائب صدور سے سینئر ہوں گے میاں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے مریم اورنگ زیب بدستور پارٹی کی ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات ہوں گی میاں نواز شریف نے پارٹی کے ’’ہارٖڈ لائنرز ‘‘ کو پارٹی میں اہم عہدے دئیے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے نئے عہدیداروں کا اعلان میاں شہباز شریف نے لندن سے کیا ہے رانا ثنا اللہ کو پنجاب کا پارٹی صدر سردار اویس لغاری کو پنجاب کا جنرل سیکریٹری بنا دیا گیا خیبر پختونخوا مسلم لیگ (ن) کے صدر امیر مقام اور جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی ہوں گے اسی طرح سندھ مسلم لیگ (ن) کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا سندھ مسلم لیگ (ن) میں محمد زبیر کو اہم ذمہ داری دی جائے گی ۔ عائشہ رضا فاروق مسلم لیگ ن کی سیکریٹری ممبرشپ اینڈ ٹریننگ طارق فاطمی مسلم لیگ ن کے سیکریٹری پالیسی اینڈ ریسرچ پرویز ملک مسلم لیگ ن کے سیکریٹری فنانس ہوں گے نورالحسن تنویر(ن)لیگ کے جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل آفیئرز ہوں گے مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق عہدیداروں کی تعیناتی پارٹی قائد نوازشریف،پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے کی گئی ہے ۔ شزہ فاطمہ سیکرٹری پارلیمانی امور، رومینہ خورشید عالم سیکرٹری انسانی حقوق ہوں گی۔ مفتاح اسماعیل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور علی اکبر گجر سینئر نائب صدر ہوں گے۔ سلمان علی خان مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر‘ ناصر الدین محمود جنرل سیکرٹری کراچی ہوں گے‘ نائب صدور میں عابد شیر علی‘ سردار ایازصادق‘ برجیس طاہر‘ درشن لال‘ حمزہ شہباز‘ خواجہ سعد رفیق‘ خرم دستگیر‘ میاں جاوید لطیف‘ محمد زبیر‘ مشاہد اﷲ خان‘ نیلسن عظیم‘ پرویز رشید‘ راحیلہ درانی‘ رانا تنویر حسین‘ سردار مہتاب احمد خان‘ عباس آفریدی‘ طلال چودھری جوائنٹ سیکرٹری ‘ بلال اظہر کیانی‘ فرحان ظفر جھگڑا ‘ صورت تھیبو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی 13رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کونسل کے ارکان میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی‘ اسحاق ڈار، احسن اقبال ‘ خواجہ آصف‘ قیصر شیخ‘ محمد زبیر‘ مفتاح اسماعیل‘ عائشہ غوث پاشا‘ مشاہد حسین سید‘ مصدق ملک ‘ علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن