امارات: بنگلہ دیشی نوجوان نے واٹس ایپ بلاک کرنے پر اپنی دوست کو قتل کر دیا
دبئی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بنگلہ دیشی شہری نے اپنی دوست کو واٹس ایپ پر بلاک کیے جانے پر قتل کر دیا۔ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔تیس سالہ بنگلہ دیشی شہری نے نہ صرف خاتون کو قتل کیا بلکہ اس کا موبائل فون بھی چرایا، ملزم کو 10 سالہ قید کے علاوہ موبائل فون کی چوری پر بھی 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔