• news

بینن: سابق صدر کی رہائشگاہ کا محاصرہ فسادات کا سبب ، 2افراد ہلاک

پورٹو نوو(آئی این پی)افریقی ملک بینن کے سابق صدر بونی یائی کی رہائش گاہ کو حفاظتی اہلکاروں کی طرف سے زیر محاصرہ لینے کے بعد فسادات شروع ہو گئے جن میں دو افراد کی ہلاکت کی خبریں ملی ہیں۔ دارالحکومت کوتونو میں واقع سابق صدر کی رہائش گاہ کو حفاظتی اہلکاروں کی طرف سے زیر محاصرہ لیے جانے کی خبر ملتے ہی ان کے سینکڑوں حامی سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران پولیس نے اصلی گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن