• news

سمندری طوفان بھارتی ریاست اڑیسہ سے ٹکرا گیا‘ 6 افراد ہلاک‘ 20 لاکھ محفوظ مقام پر منتقل

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں) سمندری طوفان فانی بھارتی ریاست اڑیسہ سے پوری شدت سے ٹکرا گیا، 245 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ حکام نے20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، مختلف حادثات میں 6 افراد مارے گئے۔ مشرقی ساحلی علاقوں میں 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تیز بارش نے متعدد علاقوں کو آ لیا، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں سکول و کالج بند اور ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق چھ سے بارہ انچ تک بارش متوقع ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق طوفان ’فانی‘ میں 245 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں جبکہ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ طوفان کے باعث ریاست مغربی بنگال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ان ریاستوں میں 15 مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی۔ادھرمیڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کی ہائی وے پر پیش آیا جب اچانک پہاڑ پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے لگے جس نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن