قومی بلے باز بابر اعظم نے کائونٹی سمر سیٹ سے معاہدہ کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم سمرسیٹ کاؤنٹی سے وابستہ ہوگئے، ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیلنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ سمرسیٹ کاؤنٹی کے ترجمان کے مطابق بابر اعظم کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد 14 میچز کیلئے کاؤنٹی کو دستیاب ہونگے۔ اوور سیز پلیئر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ بابر اعظم تمام گروپ اور کوارٹر فائنلز میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بابر اعظم کی فائنل مقابلوں میں شرکت پاکستان کرکٹ کی مصروفیت سے مشروط ہوگی۔