دورہ جنوبی افریقہ : پاکستان ویمنز نے نارتھ ویسٹ انڈر17بوائزکو ٹور میچ ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ میں نارتھ ویسٹ انڈر17 بوائزٹیم 6 کووکٹوں سے شکست دے کر دوسرا ٹور میچ بھی جیت لیا ۔ میزبان ٹیم 191رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔ محمد سدات نے 81رنز کی اننگز کھیلی ۔ ثنا ء فاطمہ نے چار‘ثنا ء میر اور بسمہ معروف نے دو دو ‘عالیہ ریاض اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان ویمنز نے ہد ف چاروکٹوں پر34.4اوورز میں پورا کرلیا ۔ ناہیدہ خان چودہ ‘سدرہ امین انتیس ‘جویریہ خان پچیس ‘ندا ڈار پانچ رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ عمائمہ سہیل 53اور کائنات امتیاز 39رنز پر ناٹ آئوٹ رہیں ۔ میزبان ٹیم نے 10بائولرز کو استعمال کیا مگر تین ہی وکٹیں حاصل کرسکے۔ میتھی نے دو ‘رامیم شمیم اور مے نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔