• news

وزیراعظم نے کرپٹ بیورو کریٹس کیخلاف 8سو کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی‘ بعض ذرائع کا دعویٰ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کی ملاقات میں عمران خان نے کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہونے والی ملاقات میں کرپشن کے موضوع پر بات ہوئی۔ دوسری طرف ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گریڈ 17 تا 22 تک کے بڑے افسروں اور ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری مل چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن