• news

مریم نواز کو نائب صدر بنانا آئین و قانون‘ الیکشن کمشن کے منہ پر طمانچہ ہے‘ فردوس عاشق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رینالہ خورد میں ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کیا ہے بتایا گیا ہائوسنگ منصوبے سے بے گھروں کو گھر اور روزگار کے مواقع ملیں گے عوام اور منصوبے سے ریلیف ملنے کا امکان سے پہلے یہ منصوبہ دیکر مثال قائم کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پسے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں ہمارے مخالفین اوورسیز سرمایہ کاروں کی بات کررہے تھے آج بیرونی سرمایہ کاری سے پلانٹ کا افتتاح بھی کیا اپوزیشن کو چاہئے پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے اور قانون سازی کیلئے حکومت کا ساتھ دے سپریم کورٹ سے سزا یافتہ خاتون کو مسلم لیگ (ن) نے نائب صدر بنا دیا۔ سزا یافتہ شخص پارٹی میں عہدہ نہیں رکھ سکتا۔ مریم نواز سزا یافتہ ہیں۔ انہیں پارٹی کا عہدہ دیدیا گیا مریم نواز کو عہدہ دینا الیکشن کمیشن اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیرون ملک علاج اور ضمانت کی درخواست یوٹرن کی ماں ہے مریم نواز کو نائب صدر بنانا آئین و قانون الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو ملکر برداشت کرنا پڑے گا حکومت نہیں چاہے گی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان میںکہا کہ عوام کو غریب کر کے محل بنانے والوں کو غریب کی روٹی کا اب احساس ہوا ہے؟ لندن کی پرآسائش فضائوں میں پاکستان کی بات کرنا عوام سے سنگین مذاق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن