• news

5 برس کیلئے مینڈیٹ ملا، تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی جائے: شاہ محمود

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے شہباز شریف پارلیمانی قیادت سے دستبردار ہوئے۔ شہباز شریف کی دستبرداری سے متعلق (ن) لیگ کی کابینہ بھی آگاہ نہیں تھی۔ کاشت کار اپنے مسائل اور شکایات سے متعلق محکمہ خوراک سے رابطہ کریں تا ہم حکومت کی کوشش ہیں کہ ہر کاشت کار کو باردانہ ملے۔ 8مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے ارکان کا اجلاس ہو گا جس میں عثمان بزدار کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔ تحریک انصاف کو 5سال حکومت کیلئے عوامی مینڈیٹ ملا ہے اس لئے تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی جائے‘ فیصلہ عوام کرینگے۔ موجودہ معاشی موجودہ مشکل حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں۔ ڈالر کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہو جائے گی۔ (ن) لیگ کی قیادت بتائے راتوں رات تبدیلی کیوں لائی گئی؟ ابھی کنفوڑن ہے چند دنوں بعد دور ہو جائے گی۔ شہباز شریف بظاہر کہہ رہے ہیں واپس آ جائینگے اگرشہبازشریف کو لیڈرآف دی اپوزیشن صحت اجازت دیتی ہے تو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کیوں نہیں؟ خورشید شاہ بھی کہہ رہے ہیں رانا تنویر حسین کی نامزدگی پر مشاورت نہیں کی گئی۔ افغانستان میں استحکام سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔ قبائلی محب وطن اور ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ 70 سال کی جنگ میں قبائلیوں کومشکلات کا سامنا رہا۔ کچھ شخصیات کیخلاف اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ کچھ لوگوں نے ’’را‘‘ این ڈی اے سے پیسے لیے۔ چین ہمارا دوست ہے۔ ہمارے دشمن افواہیں پھیلاتے ہیں۔ مولانا مسعود اظہرکے لیے بھارت نے جوجال بنا اس میں خود پھنس گیا ہے۔ بھارت اور ایجنسیوں کے پروپیگنڈا پرتوجہ نہ دی جائے۔ پلوامہ واقعے پربھارت نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔ق لیگ کے تحفظات پر سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الٰہی کا واضح بیان آ چکا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر اعتراض ہوتا تو بلدیاتی قانون پر ووٹ کیوں دیتے۔ گزشتہ دس سال کی لوٹ مار سے موجودہ معاشی حالات ہیں بلاول بھٹو کو طنز کی بجائے وجوہات کو دیکھنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن