• news

پٹرول 9.53 ، ڈیزل 4.80 اور مٹی کا تیل 7.46 روپے لٹر مہنگاکرنے کی منظوری دے دی گئی: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے رمضان سے پہلے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرا دیا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دے دی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 42 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن