پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے صدر نوید حیدر کو5سال کیلئے معطل کر دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کانگریس کا اجلاس‘نوید حیدر خان کو صدرات کے عہدے سے پانچ سال کیلئے معطل کر دیا گیا، اس بناء پر بخود پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدارت سے محروم ہو گئے ہیں، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں غیر معمولی فیصلے، آئین کے مطابق کانگریس نے گزشتہ سال نومبر میں ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ معطلی کو بڑھاتے ہوئے 5 سال کر دیا‘وہ کسی فٹبال سرگرمی میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، اگلے صدر کے باقاعدہ چنائو تک نائب صدر خالد شیخ کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے 3 نائب صدور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو تمام امور چلائے گی، دیگر دو ممبران میں رانا شوکت اور اقبال شیخ شامل ہیں جبکہ اصغر خان انجم بطور کوآرڈینیٹر فرائض سر انجام دیں گے۔نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رانا شوکت کا کہنا تھا کہ نوید حیدر خان کومعطل کرتے وقت سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے تھے۔ وہ پی ایف ایف کی متوازی باڈی بنانے میں ملوث ہیں ۔ نائب صدر شیخ اقبال نے کہا کہ نوید حیدر نے نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں فٹبال کے فروغ کیلئے کاوشوں کو نقصان پہنچایا ہے۔