موجودہ ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کا بیڑہ غرق کر دیا : سابق اولمپیئنز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )قومی لیجنڈ ہاکی اولمپئنز فورم کے صدر منطور جونیئر سمیت سابق کپتان خواجہ جنید ، محمد ثقلین، خالد بشیر، سلیم ناظم اور نوید عالم نے کہا ہے کہ موجودہ پی ایچ ایف نے قومی کھیل کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ عمران خان کے آنے کے باوجود ابھی تک پی ایچ ایف میں سیاست ہورہی ہے جو کسی بھی طور پر ہاکی اور اس سے وابستہ لوگوں کیلئے نیک شگون نہیں ۔ نا اہل اور کرپٹ لوگ غیر آئینی طریقہ سے براجمان ہیں۔ پاکستان میںبے پناء ٹیلنٹ موجود ہے مگر اسے تلاش کرنے والے خود ہی تلاش گمشدہ کی تصویر کی بن چکے ہیں ، انشاء اللہ 2028ء کے اولمپکس مقابلوں میں قومی ہاکی ٹیم کی قیادت شیخوپورہ کا کھلاڑی کریگا ۔