پی سی بی نے پھر گجرات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کر دیئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے پھر گجرات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں‘ انتخابات چھ مئی کو ہونا تھے۔ ایڈووکیٹ شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ گجرات ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔ گجرات ڈسٹرکٹ کے الیکشن ملتوی کرنا ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے کوئی وجہ بتائے بغیر گذشتہ رات سات بجکر پچپن منٹ پر انتخابات کے ملتوی کرنے کی اطلاع دی۔ کرکٹ بورڈ نے پہلے 8 اور 23 اپریل کو بھی انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اس مرتبہ بھی کوئی وجہ بتائے بغیر انتخابات ملتوی کرنا بورڈ حکام کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔چھ مئی کو شیڈول کے مطابق انتخابات نہ ہوئے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔