عمران نے آئی ایم ایف ٹیم لاکر ملک چلانے کا نام تبدیلی رکھ دیا: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ دھوکہ، 50 لاکھ گھر بنانے کے منصوبے کے خدوخال ہی واضح نہیں عمران خان کہتے ہیں گھر نجی شعبہ بنائے گا دوسری طرف کہتے ہیں غریب عوام کو بنکوں سے قرضہ ملے گا۔ ملک میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے پاس چھت ہی نہیں غریب عوام قرضے کی قسط کہاں سے دیں گے؟ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بجٹ کی فکر کریں۔ آئی ایم ایف کی ٹیم لاکر ملک چلانے کا نام تبدیلی رکھ دیا گیا۔