ایسٹر پر دھماکے کرنیوالے دہشتگرد د تربیت لینے بھارت گئے تھے: سری لنکن آرمی چیف
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ‘ انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہمیش سینا نائیکے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایسٹر حملوں کے حملہ آور دہشت گردی کی تربیت لینے بھارت گئے تھے حملہ آوروں میں سے کچھ لوگ بینگلورو‘ کیرالہ اور مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔ 21اپریل کو سری لنکا کے گرجا گھروں‘ ہوٹلوں پر حملے میں تقریباً تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سری لنکا آرمی چیف کے بیان پر بھارتی حکومت کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔ ادھر صدر میتھری پالا نے کہا ہے ایسٹر حملوں میں ملوث 30افراد مفرور ہیں۔