شہید جوان امداد اللہ مروت آبائی علاقے مشہ منصور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
اسلام آباد(آئی این پی ) پاک فوج کے شہید جوان امداد اللہ مروت کی آبائی علاقے مشہ منصور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔شہید کی نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔شہید سپاہی امداد اللہ نے چار دن قبل پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران شر پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔