• news

افغانستان: طالبان کا چیک پوسٹوں پر حملہ‘ 10 سکیورٹی اہلکار‘ 57 جنگجو ہلاک

کابل+قندھار(نیوز ڈیسک+آئی این پی)افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے مابین مسلح جھڑپ کے دوران 3سکیورٹی آفیسرز اور14انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان اس وقت جھڑپ شروع ہوئی جب طالبان نے قندھار کے علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ۔صوبائی پولیس چیف نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ادھرافغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی حملے میں 43 داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملے میں 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 43 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔ ان علاقوں میں تاحال شدت پسند جماعتیں متحرک ہیں۔دوسری جانب افغان طالبان نے بادغیس کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ قاضی کے علاقے میں طالبان حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، ان علاقوں میں افغان سکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن