شیخوپورہ میں کمسن بچے سے زیادتی 2 لڑکے، خاتون، کمسن بچی بھی درندگی کا شکار
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے + نامہ نگاران) شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں 3 لڑکے، خاتون اور کمسن بچی زیادتی کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شخوپورہ غوثیہ پارک میں کمسن بچے (ا) کو اوباش حسنین بہلا پھسلا کر لے گیا اور اس سے زیادتی کر ڈالی۔ اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے پر ملزم فرار ہو گیا۔ سیالکوٹ میں ٹکا گاؤں کے بارہ سالہ لڑکے (ح) سے شمس سے زیادتی کر ڈالی جبکہ اوکاڑہ میں پیر اسلام کے (س) سے نشہ آور چیز سنگھا کر عامر نے زیادتی کر ڈالی۔ جڑانوالہ میں عطائی ڈاکٹر اسلم نے کلینک پر دوائی لینے آئی (آ) سے زیادتی کر ڈالی جبکہ پیر محل میں قرآن پاک پڑھنے مدرسہ جانے والی کم سن بچی (ث) کو وسیم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔