بغیر پالیسی موبائل فون بند کرنے پر ملک بھر میں تاجروں کا شدید احتجاج
راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی سمیت ملک بھر میں موبائل فون ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج ، پی ٹی اے نے رجسٹرڈ موبائل بھی بند کرنا شروع کر دئے ہیں، آٹھ ماہ مزاکرات کے بعد بھی حکومت نے پالیسی وضع نہیں کی، بغیر پالیسی موبائل فون بند کرنے سے تاجروں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے پی ٹی اے کی جانب سے کوئی بھی پالیسی تاحال وضع نہیں کی گئی، آل پاکستان موبائل ایسو سی ایشن کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ کامیاب اور پرامن احتجاج پر ملک بھر کے موبائل تاجروں کے شکرگزار ہیں۔ آل پاکستان موبائل ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ موبائل ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد حسن بٹ نے کہا کہ بغیر پالیسی موبائل فون بند کرنا خلاف قانون ہے۔