• news

گھونگھٹ پرپابندی کا مطالبہ، ہندو انتہا پسندوں کی جاوید اخترکو قتل کی دھمکی

نئی دہلی(آئی این پی ) ناموربالی ووڈ شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اخترکو برقع پرپابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کے مطالبہ پر ہندو انتہا پسندوں نے قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حد میں رہو راجستھان کی ثقافت پر انگلی نہیں اٹھا و، اپنے بیان پر تین دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جاوید اخترنے بھوپال میں ایک تقریب کے دوران ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا اورحکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت میں مسلم خواتین کے برقع پہننے اورنقاب کرنے پر پابندی کے مطالبے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگربرقع پر پابندی کا قانون پاس ہوا تو ریاست راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ کرنے پربھی پابندی عائد ہونی چاہیئے، قانون برقع اورگھونگھٹ دونوں کے لیے ایک ہونا چاہئے تاہم جاوید اختر کو برقع کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیا۔مہاراشٹرا ونگ کرنی سینا کے سربراہ جیون سنگھ سولنکی نے جاوید اختر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر اپنی حد میں رہو، ریاست راجستھان کی ثقافت پر انگلی نہیں اٹھا، میں جاوید اخترکو کہنا چاہتا ہوں کہ 3 دن کے اندر اپنے بیان پر معافی مانگو ورنہ کرنی سینا کا غصہ جھیلنے کے لیے تیار رہو۔

ای پیپر-دی نیشن