• news

لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کیلئے رمضان کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی عدالتوں کیلئے ماہ رمضان کے اوقات کار جاری کردیئے ۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ہائیکورٹ کے انتظامی دفاتر سوموار سے جمعرات اور ہفتے کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے اڑھائی بجے تک امور نمٹائیں گے ہائیکورٹ کے دفاتر میں جمعہ کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کام ہوگاصوبے بھر کی ضلعی عدالتوں میں سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح آٹھ بجے سے 2 بجے تک مقدمات پر سماعت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن