• news

سیالکوٹ، اوکاڑہ میں 2 لڑکے، جڑانوالہ پیر محل میں خاتون اور کمسن بچی زیادتی کا شکار

سیالکوٹ+ اوکاڑہ+ جڑانوالہ+ پیر محل (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں دو لڑکے، خاتون اور کمسن بچی زیادتی کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ٹکا گاؤں کے بارہ سالہ لڑکے (ح) کو شمس نامی اوباش ورغلا کر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ اوکاڑہ میں پیر اسلام کے رہائشی (س) کو کاشی اور عامر ورغلا کر لے گئے اور نشہ آور چیز سنگھا کر عامر نے زیادتی کر ڈالی۔ جڑانوالہ میں آفتاب ٹائون میں (آ) عطائی ڈاکٹر اسلم کے کلینک پر دوائی لینے گئی تو اس نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پیر محل میں 732گ ب کی (ث) قرآن پاک پڑھنے مدرسہ جا رہی تھی کہ اوباش وسیم اسے قریبی مکان میں لے گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن