اسرائیل نے غزہ سرحد بند کر دی‘ بمباری جاری‘ مزید 6 فلسطینی شہید‘ 4 زخمی
تل ابیب(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ)غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید چھ فلسطینی شہید، 4 زخمی ہوئے 24 گھنٹے میں تعداد 10ہو گئی۔ غزہ پٹی میں تازہ جھڑپوں میں تقریبا پچاس سے زائد فلسطینی اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسند فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر تقریبا پچاس راکٹ داغے گئے، جس کے رد عمل میں اسرائیلی افواج نے کارروائی کی۔ اسرائیلی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی علاقے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان محاذ آرائی شدت اختیار کر رہی ہے۔ اسرائیل نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی سے ملحق اپنیسرحدی گزرگاہ کو بند کر رہا ہے یہ گز ر گاہ کارگو سامان اور لوگوں کی آمدورفت کیلئے استعمال کی جاتی ہے غزہ پٹی سے حماس جنگجوؤں کی طرف سے تازہ راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ اعلان کیا ہے ان راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے جنگجوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بھی بنایا ہے جس کی وجہ سے ایک فلسطینی ہلاک جبکہ دیگر متعدد زخمی ہو گئے ہیں اسرائیل اور فلسطین کے مابین تازہ کشیدگی کا آج دوسرا دن ہے جبکہ دیگر متعدد زخمی ہو گئے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تازہ کشیدگی کا آج دوسرا دن ہے جمعے کے سرحد پر فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران اسرائیلی افواج کی کارروائی میں چار فلسطینی ہلاک اور اکاون دیگر زخمی ہو گئے تھے۔