• news

پاک فوج کا آواران میں میڈیکل کیمپ 3500 سے زائد مریضوں کا علاج

راولپنڈی(آئی این پی) پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے ضلع آواران میں گشکوراورکو ولی کے علاقے میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروںنے 3500سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات اورمفت دوائیں فراہم کیں،100مریضوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا گیاجبکہ150خاندانوں میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے،میڈیکل کیمپ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر قائم کئے گئے تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں گشکوراورکو ولی کے علاقے میں پاک فوج کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا،میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروںنے 3500سے زائد مریضوں کو طبی سہولت اورمفت دوائیں فراہم کیں جبکہ100مریضوں کی آنکھ کا آپریشن بھی کیا گیا،کیمپ میں 150خاندانوں میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے،مریضوں کے ای سی جی ، الٹرا سائونڈ ، ہیپا ٹائٹس سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے،کھران، گلستان، بدنی، شہراگ، نوشی، نصیر آباد، چمن اورزری کے علاقوں میں بھی طبی کیمپ قائم کیے گئے،میڈیکل کیمپوں میں ہزاروں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں،میڈیکل کیمپ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر قائم کیے گئے تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن