• news

اقوام متحدہ‘ انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی رہائی میں مدد کریں: مشعال ملک

اسلام آباد(آئی این پی)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے شوہر کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کی اپیل کر دی، انہوں نے کہا کہ بھارت یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے،انہیںتہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میںبدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہفتہ کو کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کو تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،بھارتی مظالم کیخلاف یاسین ملک نے 14 روز تک بھوک ہڑتال کی،یاسین ملک کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،بھارت میرے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے،پاکستانی حکومت، عوام میرے شوہر کی رہائی کیلئے میری آواز بنیں،مشعال ملکنے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے مدد کی اپیل کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن