پسنی : پاکستانی کوسٹ گارڈ کی بڑی کارروائی‘ ایک ہزار کلو چرس پکڑ لی
گوادر (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کوسٹ گارڈ نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی ایک ہزار کلو گرام چرس برآمد کر لی ترجمان کے مطابق برآمد منشیات کی قیمت 990ملین روپے کے بقریب ہے منشیات سپیڈ بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔